Qeemey Ki Kachorian Recipe in Urdu

Try Qeemey ki kachorian by following this easy recipe.It,s a street food and mostly eaten in lunch time it is also best for evening with tea. You can make it kachorian in Iftar, it will give you protein.


INGREDIENTS:

  1. قیمہ ---- آدھا کلو 
  2. نمک ---- حسب ذائقہ
  3. ادرک لہسن پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
  4. پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ---- دو عدد درمیانی
  5. لال مرچ پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ
  6. ثابت دھنیا ---- ایک کھانے کا چمچ
  7. کالی مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
  8. سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ
  9. ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- تین سے چار عدد
  10. ہرا دھنیا ---- (باریک کٹا ہوا) ---- ایک گٹھی
  11. لیموں کا رس ---- دو کھانے کے چمچ
  12. میدہ ---- ایک کلو
  13. میٹھا سوڈا ----- ایک چائے کا چمچ
  14. اجوائن ---- آدھا چائے کا چمچ
  15. گھی ---- تلنے کے لیے
METHOD:
  • میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح     گوندھیں- پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-
  •  دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں- قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے- پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں -
  • چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں-
  • کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں- ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں -
  • کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں -
  • کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں -